لاہور ، نجی بریڈنگ فارم سے جنگلی چیتے کے بچے کی بازیابی، طوطوں کی غیرقانونی تجارت میں2ملزم گرفتار

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کا صوبہ بھر میں تحفظ شدہ جنگلی جانوروں و پرندوں کی بازیابی کیلئے کریک ڈائون بلاتفریق جاری ہے ۔

لاہور۔30جولائی (اے پی پی):سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی زیر قیادت محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب کا صوبہ بھر میں تحفظ شدہ جنگلی جانوروں و پرندوں کی بازیابی کیلئے کریک ڈائون بلاتفریق جاری ہے ۔

بعض کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں لاہور سوئے آصل کے نجی بریڈنگ فارم سے جنگلی چیتے کے بچے کی بازیابی اور طوطوں کی غیرقانونی تجارت کی پاداش میں2ملزم گرفتار کرلیے گئے ۔ ترجمان کے مطابق لاہور کی تحصیل ماڈل ٹائون کے علاقہ سوئے آصل کے نجی بریڈنگ فارم میں ایک چیتے کا بچہ رکھنے کی اطلاع پر ایڈیشنل چیف وائلڈلائف رینجر سنٹرل زون مدثر حسن کی ہدایت پر ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر لاہور محمد وسیم نے ویٹرنری ٹیم سفاری زو لاہور کے ہمراہ سرچ وارنٹ کے بعد چھاپہ مارکر غیرقانونی قبضہ میں رکھا چیتے کاکم سن بچہ بحفاظت بازیاب کروا کر خصوصی نگہداشت کیلئے سفاری زو منتقل کردیااورملزم کے خلاف تھانہ کاہنہ میں ایف آئی آر درج کروا کر قانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی ہے ۔ ایسی ہی ایک دیگر کامیاب کارروائی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر سیالکوٹ عقیل ا مجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گانیدار طوطوں کی غیرقانونی تجارت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس سے 5طوطے برآمد کرلیے اور ملزم کیخلاف مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کرواکر قانونی کارروائی شروع کردی اور طوطے قدرتی ماحول میں آزاد کر دئیے ۔ اسی طرح وہاڑی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر کلیم سرفراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سائفن ایریا سے بٹیر کے 2غیرقانونی نیٹنگ گئیرز برآمد کرکے قانونی چارہ جوئی شروع کردی ۔