دریاخان ،”اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام کے تحت منتخب افراد میں سرٹیفکیٹس تقسیم

دریاخان میں "اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام کے تحت منتخب افراد میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے،حکومتِ پنجاب کے فلاحی منصوبے "اپنا کھیت، اپنا روزگار” کے تحت منتخب ہونے والے مستحق افراد میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب میونسپل کمیٹی ہال دریاخان میں منعقد ہوئی۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر دریاخان رانا محمد شفیق، تحصیلدار قیوم خان نیازی اور نائب تحصیلدار ظہیر عباس نے شرکت کی۔

بھکر۔ 30 جولائی (اے پی پی):دریاخان میں "اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام کے تحت منتخب افراد میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے،حکومتِ پنجاب کے فلاحی منصوبے "اپنا کھیت، اپنا روزگار” کے تحت منتخب ہونے والے مستحق افراد میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب میونسپل کمیٹی ہال دریاخان میں منعقد ہوئی۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر دریاخان رانا محمد شفیق، تحصیلدار قیوم خان نیازی اور نائب تحصیلدار ظہیر عباس نے شرکت کی۔

اس موقع پر منتخب افراد کو سرٹیفکیٹس فراہم کیے گئے۔اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد شفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پنجاب نوجوانوں کو باعزت روزگار اور معاشی خودمختاری فراہم کرنے کے لیے مختلف فلاحی منصوبوں پر عمل درآمد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "اپنا کھیت، اپنا روزگار” پروگرام بے روزگار افراد کو اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے اور زرعی شعبے سے وابستہ ہو کر بہتر مستقبل کی جانب بڑھنے میں مدد فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد روزگار کے مواقع میں اضافہ، دیہی معیشت کو مضبوط بنانا اور نوجوانوں کو خود کفیل بنانا ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔