ڈیبیو میچ کیلئے پرجوش ہوں، ایمان نصیر

سری لنکا ویمن کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والی پاکستان ویمن کرکٹر ایمان نصیر نے کہا ہے کہ وہ اپنے ڈیبیو میچ کے لیے بہت پرجوش ہیں، کیونکہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرے۔

لاہور۔31جولائی (اے پی پی):سری لنکا ویمن کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کرنے والی پاکستان ویمن کرکٹر ایمان نصیر نے کہا ہے کہ وہ اپنے ڈیبیو میچ کے لیے بہت پرجوش ہیں، کیونکہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ وہ اپنے ملک کی نمائندگی کرے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں ایمان نصیر کا کہنا تھا کہ اب جب انہیں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا ہے تو ان کا ہدف یہی ہے کہ وہ ٹیم کے لیے بہترین کارکردگی دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کے لیے انہوں نے بہت محنت کی ہے جبکہ ان کے والد اور بھائی نے بھی انہیں بھرپور سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ میچ کے دوران کوشش ہوگی کہ اپنے پلان پر عمل کرتے ہوئے اچھی کرکٹ کھیلوں اور ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کروں۔