ڈپٹی کمشنرساہیوال سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ دریائے راوی میں پانی کی صورتحال اور دریا کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔
چیچہ وطنی، دریائے راوی میں پانی کی صورتحال اور دریا کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے،ڈپٹی کمشنر

مزید خبریں
چیچہ وطنی۔ 31 جولائی (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرساہیوال سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ دریائے راوی میں پانی کی صورتحال اور دریا کے کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر رکھے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیچہ وطنی میں موضع شیر خنانہ ،موضع دوندا سندرانہ اورچک بندی میں دریائے راوی کے کٹاؤ کے حوالے سے تفصیلات بیان کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مرحبا نعمت نے اسسٹنٹ کمشنرجاوید ممتاز لکھویرا کے ہمراہ گزشتہ جمعہ اور ہفتہ تحصیل چیچہ وطنی کا تفصیلی دورہ کرکے سیلابی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے اور ان کی رپورٹ کے مطابق تمام انتظامات تسلی بخش پائے گئے ہیں ۔ امیر پور میں قائم ریسکیو 1122 کیریسکیو کیمپ کا بھی معائنہ کیا گیا جو مکمل طور پر فعال ہے۔ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے کہا کہ موضع دوندا سندرانہ میں دریائے راوی کے کٹا والی جگہ کا بھی دورہ کیا گیاجہاں محکمہ انہار کے افسران نے موجودہ صورتحال اور حفاظتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ دریائی کٹا سے بچا کے منظور شدہ حفاظتی منصوبوں پر متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ جاری ہے اور ان پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نیواضح کیا کہ تمام متعلقہ ادارے متاثرہ علاقوں میں مسلسل موجود ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال ضلعی انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے اور ہر لمحہ حالات کی نگرانی جاری ہے۔








