وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ کا ملک اقبال چنڑ کے انتقال پراظہارافسوس

وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے ملک اقبال چنڑ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری تعزیتی بیان میں ​شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا کہ ملک اقبال چنڑ کی سیاسی اور سماجی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں ،مرحوم کی وفات سے ملک ایک سینئر اور مخلص رہنما سے محروم ہو گیا ۔ وفاقی وزیر نے دعا کی کہ ​خدا مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔