ڈی جی محمد سیف انور جپہ کا ہفتہ کے روز پی ڈی ایم اے لاہور ویئر ہائوس کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان کی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دورے کے موقع پر متاثرین کے لیے خوراک اور پینے کی اشیاء کی پیکنگ کے عمل سمیت دیگر امدادی سامان کے معیار ، پیکنگ، ذخیرہ اور ترسیل کے انتظامات کا معائنہ کیا ۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کادورہ ویئر ہائوس

مزید خبریں
لاہور۔1اگست (اے پی پی):ڈی جی محمد سیف انور جپہ کا ہفتہ کے روز پی ڈی ایم اے لاہور ویئر ہائوس کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی سامان کی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دورے کے موقع پر متاثرین کے لیے خوراک اور پینے کی اشیاء کی پیکنگ کے عمل سمیت دیگر امدادی سامان کے معیار ، پیکنگ، ذخیرہ اور ترسیل کے انتظامات کا معائنہ کیا ۔
انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے فیروزوالہ پٹھان کالونی اور مریدکے میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے اور متاثرین تک معیاری اور بروقت امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایات پر امدادی سامان بر وقت فراہمی کے لیے تیار ہے،امدادی سامان کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپس میں خوراک، صاف پانی، ادویات اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے، تمام متعلقہ ادارے مکمل الرٹ ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں بلا تعطل جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں ۔








