وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق گورننس میں اصلاحات اور تنظیمِ نو پر زور

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ گورننس کے نظام میں اصلاحات اور تنظیمِ نو ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے اور ڈیجیٹل رفتار کے اس نئے دور میں اس کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر تجارت نے کہا گورننس ماڈل میں اصلاحات اور تنظیمِ نو ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے …

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ گورننس کے نظام میں اصلاحات اور تنظیمِ نو ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے اور ڈیجیٹل رفتار کے اس نئے دور میں اس کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر تجارت نے کہا گورننس ماڈل میں اصلاحات اور تنظیمِ نو ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے اور ڈیجیٹل رفتار کے اس نئے دور میں اس کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔

وزیر تجارت نے اس پیغام کے ساتھ 5 اگست 2018 کو کی گئی اپنی ایک سابقہ پوسٹ بھی شیئر کی، جس میں انہوں نے بلوچستان میں گورننس کے ڈھانچے کی کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہوئے مؤثر، فعال اور عوامی خدمت پر مبنی حکومتی نظام کی ضرورت پر زور دیا تھا۔جام کمال خان نے اپنے سابقہ اور موجودہ مؤقف کو یکجا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ مؤثر طرزِ حکمرانی، ادارہ جاتی اصلاحات، تنظیمِ نو اور عوامی خدمت کے مؤثر نظام کے بغیر ممکن نہیں، خصوصاً ایسے دور میں جہاں تیز رفتار ڈیجیٹل تبدیلیاں نئے تقاضے سامنے لا رہی ہیں۔

 

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔