دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 49 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 400 کیوسک،

اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 49 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 27 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 27 ہزار 700 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار700 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 87 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 71 ہزار 600 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ ایک ہزار 700 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 95 ہزار 100 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 77 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 68 ہزار 600 کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 2 لاکھ 41 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 21 ہزار 800 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 36 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 99 ہزار 200 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 3 لاکھ 69 ہزار 500 کیوسک اوراخراج 3 لاکھ 14 ہزار 800 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 89 ہزار کیوسک اور اخراج 48 ہزار 500 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 99 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 91 ہزار 300 کیوسک جبکہ پنجند بیراج میں پانی کی آمد 82 ہزار کیوسک اور اخراج 68 ہزار 400 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1•39 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.950 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1196.80 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.040 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 648.50 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.285 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں
چیئرمین سینیٹ سے پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد کی ملاقات اسلام آباد۔1اگست (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی پروفیشنل ریسلر اَطر زاہد نے ملاقات کی۔ اَطر زاہد سعودی عرب میں پیدا ہونے والے پہلے پاکستانی پروفیشنل ریسلر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اَطر زاہد کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اَطر زاہد نے اپنی محنت، صلاحیت اور بین الاقوامی مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے ذریعے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، جو قابلِ ستائش ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کھیل امن، دوستی اور بین الاقوامی ہم آہنگی کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہیں، جبکہ کھلاڑی اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے ذریعے دنیا بھر میں اپنے ملک کے بہترین سفیر ثابت ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل جسمانی صحت، ذہنی نشوونما، نظم و ضبط اور ثابت قدمی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی اور پاکستانی کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر بہتر مواقع فراہم کرنے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔