آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جنرل انتخابات2026 کے دوسرے مرحلے کے تحت مہاجرین کی نشستوں پر پولنگ آج (اتوار) ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے پولنگ کے پرامن، شفاف اور منظم انعقاد کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔
آزاد کشمیرانتخابات ،مہاجرین کی نشستوں پر پولنگ کا ضابطہ اخلاق جاری

مزید خبریں
لاہور۔2اگست (اے پی پی):آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جنرل انتخابات2026 کے دوسرے مرحلے کے تحت مہاجرین کی نشستوں پر پولنگ آج (اتوار) ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے پولنگ کے پرامن، شفاف اور منظم انعقاد کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں کے اندر موبائل فون، ٹیبلٹ، کیمرہ اور دیگر الیکٹرانک ڈیوائسز لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ پولنگ عملہ اور سکیورٹی اہلکار بھی دورانِ ڈیوٹی موبائل فون استعمال نہیں کر سکیں گے۔
ووٹ ڈالنے کے لیے اصل قومی شناختی کارڈ پیش کرنا لازمی ہوگا، تاہم زائد المیعاد قومی شناختی کارڈ رکھنے والے ووٹرز بھی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں گے۔ ضابطہ اخلاق کے تحت کسی بھی امیدوار کے ساتھ پولنگ اسٹیشن کے اندر آٹھ سے زائد افراد کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ امیدوار پولنگ بوتھ میں اکیلے داخل ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ صرف مجاز اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ انٹری پاس رکھنے والے صحافیوں کو ہی پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی عمل کی کوریج کی اجازت ہوگی۔








