فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے مختلف کارروائیوں کے دوران مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں راحیل احمد اور ریاض حسین شامل ہیں۔
لاہور اور اوکاڑہ سے مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور نے مختلف کارروائیوں کے دوران مائیگرنٹ سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 انسانی اسمگلر گرفتار کر لئے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں راحیل احمد اور ریاض حسین شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں لاہور اور اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ورک ویزوں کا جھانسہ دیکر مجموعی طور پر 53 لاکھ روپے ہتھیائے تھے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم راحیل احمد ایف آئی اے لاہور کو سال 2018 سے مطلوب تھا ۔ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔








