سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) ملتان صادق علی ڈوگر نے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) محمد نبیل اور ایس پی سٹی محمد شاہد کے ہمراہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں اندرونِ شہر قائم مختلف پولنگ سٹیشنز اور پاسٹرل چرچ کا دورہ کیا۔
سی پی او ملتان کا پولنگ اسٹیشنز اور پاسٹرل چرچ کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

مزید خبریں
ملتان۔ 02 اگست (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) ملتان صادق علی ڈوگر نے چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) محمد نبیل اور ایس پی سٹی محمد شاہد کے ہمراہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے سلسلے میں اندرونِ شہر قائم مختلف پولنگ سٹیشنز اور پاسٹرل چرچ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے سکیورٹی انتظامات، پولیس نفری کی تعیناتی اور ٹریفک مینجمنٹ کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ اس موقع پر سی پی او ملتان نے ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے مکمل چوکسی اختیار کی جائے اور ووٹرز کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حساس مقامات پر فول پروف سکیورٹی برقرار رکھی جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام اہلکار ہمہ وقت تیار رہیں۔سی پی او نے کہا کہ پرامن، شفاف اور محفوظ انتخابی عمل کا انعقاد ملتان پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی۔








