ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر میں”سر سبز پاکستان مشن”کے تحت فیملی پارک کے قیام کا کام جاری

"پی ایم اے بھکر کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھکر میں ’’سرسبز پاکستان مشن‘‘ کے تحت فیملی پارک کے قیام کا کام زور و شور سے جاری ہے۔”

بھکر۔ 02 اگست (اے پی پی):پی ایم اے بھکر کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھکر میں”سر سبز پاکستان مشن”کے تحت فیملی پارک کے قیام کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

۔آج صدر پی ایم اے ڈاکٹر رمیض حسن خان کی دعوت پر سول سوسائٹی،سرسبز فاؤنڈیشن، صحافتی، سیاسی اور وکلا کے نمائندوں نے فیملی پارک کی جگہ کا دورہ کیا۔۔انہوں نے پی ایم اے کی کاوشوں کو سراہا اور اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔۔دورہ کرنے والوں میں وکیل رہنما رانا اسلام، سینیئر صحافی نمائندہ جیو نیوز نوید یونس،سرسبزفاؤنڈیشن کے عہدیداران چئیرمین انجینئر علی اکبر،صدر یوسف مغل، وقاص علی اصغر،حکیم اطہراور خلیق الرحمن بھٹی شامل تھے۔۔۔فورسٹ آفیسر عامر،سماجی ورکر رانا علی عاشر،جے یو آئی کے صوبائی صدرجمعیت یوتھ فورم پنجاب وقار احمد طاہر،شیخ محمد اشرف،چوہدری مدثر اور ثناء اللہ اولکھ بھی دورہ کرنیوالوں میں شامل تھے۔۔سرسبز پاکستان مشن کے لیے تمام معززین شہر کی صدر پی ایم اے ڈاکٹر رمیض حسن خان کے ساتھ میٹنگ بھی ہوئ۔۔۔میٹنگ میں شریک تمام معززین نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں نہ صرف اپنے اپنے شعبوں میں بلکہ عوام میں بھی بھرپور مہم چلائیں گے۔۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں وہ اس پارک کیلیۓ سارے پودے مہیا کریں گے اور اس سلسلے میں مزید جتنا بھی تعاون درکار ہوگا کریں گے۔۔۔اس میٹنگ میں بھکر میں میڈیکل کالج کے قیام کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی اور منتفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا کہ پی ایم اے،سول سوسائٹی،سرسز فاؤنڈیشن،صحافی،وکلا اور سیاسی نمائندے مل کر میڈیکل کالج کے قیام کی مہم چلائیں گے اور اس سلسلے میں جلد ایک کنونشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا