"پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میرپور کے بعد مظفرآباد ڈویژن میں بھی شیر کی جیت ہوگی اور مہاجرین کی نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کامیابی حاصل کرے گی۔”
مظفرآباد ڈویژن میں بھی شیر کی جیت ہوگی،مریم اورنگزیب

مزید خبریں
اسلام آباد۔2اگست (اے پی پی):پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میرپور کے بعد مظفرآباد ڈویژن میں بھی شیر کی جیت ہوگی،مہاجرین کی نشستوں پر مسلم لیگ ن کامیاب ہوگی۔
یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آج ایک جماعت جسے شکست ہوئی ہے وہ رو رہی ہے،کبھی رونے سے ووٹ پڑتا ہے ،کبھی رونے سے ووٹر باہر نکلتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دھمکیاں دینے اور الزامات لگانے سے ووٹ نہیں پڑتا،مظفرآباد سمیت پنجاب بھر میں آج ن لیگ کے کیمپوں میں رش صاف دکھائی دےرہا ہے،آج پنجاب میں مسلم لیگ ن کا ووٹر باہر نکل رہا ہے اور ووٹرز چارج ہیں پورا پاکستان دیکھ رہاہے۔انہوں نے کہا کہ رونے والوں کیلیے پیغام ہے ہمت کریں الیکشن لڑیں رونے سے الیکشن نہیں لڑا جاتا کارکردگی دکھانی پڑتی ہے۔میرپور کے بعد آج پھر مظفرآباد اور پنجاب میں شیر کی جیت ہو گی۔








