لیڈز یونائیٹڈ نے پری سیزن دوستانہ میچ میں شاندار اور غیر متوقع کم بیک کرتے ہوئے لیورپول کو 2-4 سے شکست دے دی۔ بی بی سی کے مطابق شکاگو میں کھیلے گئے پری سیزن دوستانہ میچ میں لیورپول کو لیڈز یونائیٹڈکے ہاتھوں 2-4 گول کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد کوچ اینڈونی ایراؤلا کو ٹیم کی کارکردگی پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔
لیڈز کے ہاتھوں 2-4 کی شکست، اینڈونی ایراؤلا کے لئے پری سیزن کے سفر کا تشویشناک اختتام

مزید خبریں
شکاگو ۔3اگست (اے پی پی):لیڈز یونائیٹڈ نے پری سیزن دوستانہ میچ میں شاندار اور غیر متوقع کم بیک کرتے ہوئے لیورپول کو 2-4 سے شکست دے دی۔ بی بی سی کے مطابق شکاگو میں کھیلے گئے پری سیزن دوستانہ میچ میں لیورپول کو لیڈز یونائیٹڈکے ہاتھوں 2-4 گول کی شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد کوچ اینڈونی ایراؤلا کو ٹیم کی کارکردگی پر سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔ امریکہ کا دورہ ختم ہونے کے بعد وطن واپسی پر ہوائی جہاز میں مینیجر اینڈونی ایراؤلا کے پاس سوچنے کے لیے بہت کچھ ہوگا۔میچ کا پہلا ہاف ایراؤلا کی زیرِ نگرانی لیورپول کا بہترین کھیل تھا، لیکن دوسرا ہاف اس سے بالکل برعکس ثابت ہوا۔
پہلے ہاف میں ایلیگزینڈر اسحاق اور فلوریئن ورٹز جیسے 225ملین پاؤنڈز کے خطیر معاوضے پر لائے گئے کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم کافی مضبوط نظر آئی۔ میچ کے 7 ویں منٹ میں لوک چیمبرز نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، جس کے بعد 40 ویں منٹ میں ترے نیونی کی پاس پر ورٹز نے دوسرا گول داغ دیا۔تاہم وقفے کے بعد ایراؤلا کی جانب سے کی گئی تبدیلیوں نے کھیل کا نقشہ ہی بدل دیا۔ صرف 25 منٹ کے دوران لیڈز نے بغیر کسی جواب کے پے در پے 4گول کر کے لیورپول کو دباؤ میں لا کھڑا کیا۔
دفاعی لائن میں تجربے کی کمی، خاص طور پر کالون ریمسے اور کسٹاس تسیمیکاس جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی اور سیٹ پیس پر ناکامی، لیورپول کی ہار کا بنیادی سبب بنی۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایراؤلا کا کہنا تھا کہ یہ شکست اگرچہ تکلیف دہ ہے، لیکن اس سے ٹیم کی کمزوریوں کو سمجھنے کا بہترین موقع ملا ہے جس پر ای پی ایل لیگ کے آغاز سے پہلے قابو پانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس شکست کے بعد لیورپول کی توجہ دفاعی مضبوطی پر بہتر کارکردگی اور سکواڈ کی مزید بہتری پر مرکوز رہے گی۔







