"وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔”
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو، خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پیر کے روز ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔دونوں رہنمائوں نے خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جس میں مقبوضہ مشرقی یروشلم کی بگڑتی ہوئی صورتحال بھی شامل تھی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔








