خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئیں

خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 8 پولیس افسران کے تبادلے و تعیناتیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی

پشاور۔ 03 اگست (اے پی پی):خیبر پختونخوا پولیس میں اعلیٰ افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ آئی جی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 8 پولیس افسران کے تبادلے و تعیناتیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق خان زیب PSP (BS-18) کو انتظارِ تعیناتی، سی پی او پشاور سے تبدیل کرکے ڈی پی او باجوڑ تعینات کردیا گیا ہے۔محمد اشفاق PSP (BS-18) کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا سے ڈی پی او اپر جنوبی وزیرستان مقرر کیا گیا ہے۔سید مختیار شاہ PSP (BS-18) کو ڈی پی او تورغر کے عہدے سے ہٹا کر ڈائریکٹر پولیس ٹریننگ سکول شاکس خیبر تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح شاہ حسن PSP (BS-18) کو ایس پی ٹریفک وارڈن کوہاٹ سے تبدیل کرکے ڈی پی او لوئر جنوبی وزیرستان مقرر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق محمد خالد PSP (BS-18) کو ڈی پی او باجوڑ کے عہدے سے تبدیل کرکے اے آئی جی لاجسٹکس، سی پی او پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ارشد خان PSP (BS-18) کو ڈی پی او اپر جنوبی وزیرستان سے تبدیل کرکے ڈی پی او تورغر مقرر کیا گیا ہے۔محمد طاہر شاہ PSP (BS-18) کو ڈی پی او لوئر جنوبی وزیرستان کے عہدے سے تبدیل کرکے ایس پی انویسٹی گیشن بنوں تعینات کردیا گیا ہےجبکہ ساجد ممتاز DSP (BS-17) کو ایس پی انویسٹی گیشن بنوں سے تبدیل کرکے ایس پی ہیڈکوارٹرز مردان تعینات کیا گیا ہے، جہاں وہ اپنی موجودہ تنخواہ اور سکیل میں فرائض انجام دیں گے۔