مینجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور کی زیر صدارت اجلاس،جشن آزادی کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ

ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت اجلاس معقد ہوا جس میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا

لاہور۔3اگست (اے پی پی):ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید کی زیر صدارت اجلاس معقد ہوا جس میں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لیے تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل مینجنگ ڈائریکٹرز تسلیم اختر رائو، زونا وحید بٹ سمیت سینئر افسران نے شرکت کی ۔ ایم ڈی پی ایچ اے نے کہاکہ ہارٹیکلچر ایجنسی جشن آزادی کے موقع پر گزشتہ برس سے بہتر انتظامات کے لیے پرعزم ہے،13 اگست کا اختتام ہوتے ہی گریٹر اقبال پارک میں شاندار آتش بازی ہوگی۔

شہریوں کو اس پروگرام میں شرکت کی دعوت عام ہوگی، جیلانی پارک کی گرائونڈ میں صبح9 بجے پرچم کشائی کی جائے گی۔ اس سے قبل لاہور میں خصوصی فلوٹس چلائے جائیں گے، جیل روڈ، مال روڈ، کینال روڈ، میں بلیوارڈ گلبرگ سمیت اہم شاہراہوں پر لائٹنگ کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ لبرٹی چوک میں شہریوں کو مفت پودے تقسیم کرنے کے لیے سٹال لگایا جائے گا نیز ہر زون میں پودوں کی فری تقسیم کے لیے سٹالز لگیں گے۔