افغان طالبان کا انجام قریب آ گیا، سابق افغان رکن پارلیمنٹ بکتاش سیاوش نے رجیم کے خاتمے کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے خلاف عالمی سطح پر مزاحمت میں تیزی آ گئی
افغان طالبان کا انجام قریب،سابق افغان رکن پارلیمنٹ بکتاش سیاوش کی رجیم کے خاتمے کی پیشگوئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):افغان طالبان کا انجام قریب آ گیا، سابق افغان رکن پارلیمنٹ بکتاش سیاوش نے رجیم کے خاتمے کی پیشگوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کے خلاف عالمی سطح پر مزاحمت میں تیزی آ گئی،دنیا بھر میں مقیم افغان رہنما جابررجیم کے خلاف میدان میں آگئے۔ معروف افغان نشریاتی ادارے افغانستان انٹرنیشنل کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق رکنِ پارلیمنٹ بکتاش سیاوش نے طالبان رجیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افغان طالبان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، یہ صرف اسلام کو بدنام کررہےہیں، افغان طالبان کا مقصد اسلام کو خواتین، جدید تعلیم، فن اور انسانیت کے خلاف جابر مذہب کے طور پر پیش کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص اور طے شدہ مدت تک طالبان رجیم کو برقرار رکھا جائے گا تاکہ پس پردہ محرکین اپنے مذموم اہداف مکمل کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جب دین اسلام کے خلاف یہ منفی مقصد پورا ہو جائے گا تو افغان طالبان رجیم کا وجود بھی ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گا۔ عالمی ماہرین کے مطابق افغان طالبان کی جابرانہ پالیسیوں نے ان کی اصلیت دنیا پر واضح کر دی ہے، افغان معاشرہ اب مزید اس جبر کو تسلیم نہیں کرے گا ، افغانستان میں جاری مسلح مزاحمتی تحریکیں اور ان کی بڑھتی کارروائیاں ثابت کرتی ہیں کہ افغان عوام اس جھوٹی اور جابر رجیم کو مسترد کر چکے ہیں۔








