"ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا اور ایمرجنسی کیمپس کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کے احکامات جاری کیے۔”
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ، ایمرجنسی کیمپس 24 گھنٹے فعال رکھنےکے احکامات

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 03 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کا ہنگامی دورہ کیا۔ ترجمان ڈی سی آفس کے مطابق ڈپٹی کمشنر اویس مشتاق نے ایم ڈی واسا فیصل شہزاد کے ہمراہ عالم چوک، شہاب پورہ چوک اور سبلائم فلائی اوور کا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر کو بارشی پانی کی نکاسی اور مون سون ایمرجنسی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے واسا حکام کو تمام مشینری اور عملہ مکمل طور پر متحرک رکھنے کی ہدایت جاری کر دیں، مون سون کے دوران تمام ایمرجنسی کیمپس 24 گھنٹے فعال رکھنے اور فوری رسپانس یقینی بنانے کا احکامات جاری کیے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے کہا کہ نکاسیٔ آب کے کام میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، نشیبی علاقوں کی مسلسل مانیٹرنگ اور بارشی پانی کی فوری نکاسی کے لیے خصوصی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے حساس مقامات پر اضافی مشینری اور عملہ تعینات رکھنے کی ہدایت کی، واسا کی ٹیمیں مون سون ایمرجنسی پلان کے تحت مختلف شاہراہوں اور چوراہوں پر ایمرجنسی کیمپس پر موجود ہیں، ضلعی انتظامیہ اور واسا شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں 1334 اور 1718 پر رابطہ کریں۔متعلقہ محکموں کو مون سون کے دوران ہمہ وقت الرٹ رہنے اور ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کیے۔








