"ایتھوپیا کے سفارت خانے اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے باہمی تعاون سے اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی شہریوں نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ڈاکٹر ابی احمد کے ’گرین لیگیسی‘ اقدام کے تحت بھرپور شرکت کی۔”
ایتھوپین سفارت خانے کے زیر اہتمام ’گرین لیگیسی‘ اقدام کے تحت اسلام آباد میں شجر کاری مہم کا انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):ایتھوپیا کے سفارت خانے اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے باہمی تعاون سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی شہریوں نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ڈاکٹر ابی احمد کے مشہور ’گرین لیگیسی‘ اقدام کے تحت شجرکاری مہم کی اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بھرپور شرکت کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایتھوپیا کے سفارت خانے اور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے باہمی تعاون سے منعقدہ اس مہم میں سفارت کاروں، کاروباری شخصیات، میڈیا اور سول سوسائٹی کی نمائندہ شخصیات نے پودے لگائے۔یہ تقریب ایتھوپیا کے ایک ہی دن میں 800 ملین (80 کروڑ) پودے لگانے کے قومی ہدف کے ساتھ عالمی یکجہتی کے طور پر منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ایتھوپیا کے سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز میلاؤ گیٹاچو نے بتایا کہ اس تاریخی پروگرام کے تحت ایتھوپیا اب تک 48 ارب سے زائد پودے لگا چکا ہے۔








