راولاکوٹ میں عوامی مشکلات کے باعث پاکستان رینجرز نےمستحق اور متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئےراشن پیکجز کی تقسیم کا آغاز کر دیا
راولاکوٹ میں پاکستان رینجرز نےمستحق اور متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئےراشن پیکجز کی تقسیم کا آغاز کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):راولاکوٹ میں عوامی مشکلات کے باعث پاکستان رینجرز نےمستحق اور متاثرہ خاندانوں کی امداد کیلئےراشن پیکجز کی تقسیم کا آغاز کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرزکی جانب سےپہلے مرحلے میں100ضرورتمند خاندانوں میں راشن پیکجز تقسیم کئے گئے، مزید1500 راشن پیکجز آئندہ چند روز میں مرحلہ وار مستحق خاندانوں میں تقسیم کئے جائیں گے ۔
ہرراشن پیکیج میں آٹا،کوکنگ آئل، چینی، دالیں،دودھ کاپاؤڈر،چائے اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیائے خورد و نوش شامل ہیں۔ اس بر وقت اقدام پر راولاکوٹ کےشہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان رینجرز کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ پاکستان رینجرز کی جانب سے اس اقدام کا مقصد راولاکوٹ میں مستحقین کو فوری ریلیف کی فراہمی اور بنیادی ضروریات زندگی کی دستیابی یقینی بنانا ہے۔








