"صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے مون سون کنٹرول روم کا دورہ کیا اور لائیو کیمروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔”
صوبائی وزیر ہاؤسنگ کا مون سون کنٹرول روم کا دورہ،لائیو کیمروں کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیا

مزید خبریں
لاہور۔3اگست (اے پی پی):صوبائی وزیر ہاوسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے واسا لاہور میں قائم مون سون کنٹرول روم کا دورہ کیا۔ وائس چیئرمین اور ایم ڈی واسابھی ان کے ہمراہ تھے۔
صوبائی وزیر نے مون سون کنٹرول روم سے نکاسی آب آپریشن کا جائزہ لیا۔ لائیو کیمروں کے ذریعے صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے بریفنگ میں بتایا کہ واسا لاہور کا عملہ بارش کے دوران 24 گھنٹے فیلڈ میں متحرک، نکاسی آب کا عمل جاری ہے۔ تمام انڈر پاسز کلیئر، گلی محلوں سے بھی بارش کا پانی فوری نکالنے کی ہدایت کردی۔ صوبائی وزیر نے شدید بارش کی صورت میں انڈر پاسز پر عوام الناس کے رش پر ٹریفک پولیس کو متبادل راستے کھلے رکھنے کی ہدایات کی۔ بلال یاسین نے شہریوں سے موسلا دھار بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کی اپیل کی۔ واسا افسران تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی اسکرینیں ہر وقت صاف اورمزید بارشوں سے قبل تمام آپریشنل تیاریاں مکمل رکھیں گے۔








