پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی ریکوری مہم کامیابی سے جاری ہے۔ پنجاب سوشل سکیورٹی نے کنٹری بیوشن اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں مجموعی طور پر 52 ارب روپے کی ریکوری کر لی ہے
پنجاب سوشل سکیورٹی کی ریکوری مہم کے دوران مجموعی طور پر 52 ارب روپے کی ریکوری کی گئی، ذوالفقار علی کھرل

مزید خبریں
لاہور۔3اگست (اے پی پی):پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن کی ریکوری مہم کامیابی سے جاری ہے۔ پنجاب سوشل سکیورٹی نے کنٹری بیوشن اور ورکرز ویلفیئر فنڈز کی مد میں مجموعی طور پر 52 ارب روپے کی ریکوری کر لی ہے۔ جبکہ صرف کنٹری بیوشن کی مد میں 37 ارب روپے سے زائد کی ریکارڈ ریکوری کی گئی ہے۔ مالی سال 2024-25 کے مقابلے میں رواں سال کنٹری بیوشن کی مد میں 19.6 فیصد زیادہ ریکوری حاصل کی گئی ہے۔کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشن ذوالفقار علی کھرل نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں فیکٹریوں اور صنعتی یونٹس میں ورکرز کی رجسٹریشن اور مزید ریکوری کا عمل تیزی سے جاری ہے –
انہوں نے کہا کہ ریکوری سے حاصل ہونے والی رقم محنت کشوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جا رہی ہے۔ مریم نواز راشن کارڈ، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں مفت طبی سہولیات اور مالی معاونت کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے جس سے لاکھوں رجسٹرڈ ورکرز اور ان کے خاندان مستفید ہو رہے ہیں۔کمشنر ذوالفقار علی کھرل نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق محنت کشوں کو بہترین طبی، سماجی اور فلاحی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے جبکہ ریکوری اور ورکرز رجسٹریشن کے عمل کو مزید مثر اور تیز بنانے کے لیے تمام فیلڈ فارمیشنز متحرک ہیں۔








