گلگت شہر کی تزائن و آرائش مقامی ثقافت اور روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ گلگت صوبے کا دارالخلافہ ہونے کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے۔ گلگت شہر کی تزائن و آرائش مقامی ثقافت اور روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے

اسلام آباد۔ 03 اگست (اے پی پی):وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین نے کہا ہے کہ گلگت صوبے کا دارالخلافہ ہونے کی وجہ سے اہمیت کا حامل ہے۔ گلگت شہر کی تزائن و آرائش مقامی ثقافت اور روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے گلگت شہر کی تزائن و آرائش کے حوالے سے دی جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ برمس، نومل، سکارکوئی سمیت دیگر مقامات میں فیملی پارکس کے قیام کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں تاکہ یہاں کے شہریوں کو تفریح کے مناسب مواقع فراہم کئے جاسکیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہاکہ گلگت کے قدرتی حسن کو بچانے کیلئے گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی عوام کے تعاون سے سوسائٹیز متعارف کرانے پر توجہ دیں اور کمرشل پروجیکٹس کی تعمیر کیلئے فزبلٹی تیار کریں۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت میں سیوریج اور ترقیاتی منصوبوں کی سست روی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لائی جائے۔ سیوریج اور دیگر زیر التواء منصوبوں کی وجہ سے عوام کو روزانہ کی بنیاد پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ترقیاتی منصوبوں میں مزید کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔