چہلم حضرت امام حسین ؑکے حوالے سے سیکیورٹی پلان جاری، ضلع میں 2300 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دینگے۔ترجمان پولیس

چہلم حضرت امام حسین ؑکے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری، ضلع میں 12 جلوس اور 18 مجالس منعقد ہوں گی،2300 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے

فیصل آباد۔ 03 اگست (اے پی پی):چہلم حضرت امام حسین ؑکے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری، ضلع میں 12 جلوس اور 18 مجالس منعقد ہوں گی،2300 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ ترجمان پولیس طارق جٹ نے بتایا کہ سی پی او تنویر حسین کی ہدایت پر چہلم حضرت امام حسین ؑکے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا۔ضلع میں 12 جلوس اور 18 مجالس منعقد ہوں گی۔مرکزی جلوس امام بارگاہ جعفریہ ٹرسٹ سے برآمد ہو گا۔چہلم کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔چہلم کے موقع پر ضلع بھر میں 2300 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

20 ڈی ایس پیز، 28 انسپکٹرز، 90 سب انسپکٹرز، 187 اے ایس آئیز، 183ہیڈ کانسٹیبلان ، 1804 کانسٹیبلزو لیڈی کانسٹیبلان شامل ہونگے پولیس افسران و جوان مجالس و جلوس کے روٹ، امام بارگاہوں کی سکیورٹی اور پکٹ ڈیوٹیز سر انجام دیں گے۔ایلیٹ کی ٹیمیں اور ڈولفن فورس کی ٹیمیں گشت کرتی رہیں گی۔حساس مقامات پر اضافی نفری کی تعیناتی کے ساتھ سپیشل مانیٹرنگ بھی کی جائےگی۔مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مسلسل نگرانی کی جائے گی۔شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ رکھا جائے گا۔

ٹریفک کے بہاؤ کے لئے متبادل راستوں کا بھی جامع پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ چہلم سکیورٹی پر کسی قسم کی غفلت اور لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔