ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے پیش نظر منگل 4 اگست 2026 کو تحصیل راولپنڈی کی میونسپل حدود میں واقع تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں
راولپنڈی: چہلم کے موقع پر 4 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 03 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کے پیش نظر منگل 4 اگست 2026 کو تحصیل راولپنڈی کی میونسپل حدود میں واقع تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں، جن میں اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز شامل ہیں، کے لیے مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تعطیل کنٹونمنٹ علاقوں پر لاگو نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چہلم کے جلوس کے روٹ پر یا اس سے ملحقہ تمام مارکیٹس اور تجارتی مراکز بھی جلوس کے دوران بند رہیں گے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مؤثر انداز میں برقرار رکھا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک پلان اور انتظامی احکامات پر عمل کریں تاکہ جلوس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔







