الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے دوسرے مرحلے کے نتائج کا باضابطہ اعلان کردیا جس کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے 7 حلقوں میں سے مسلم لیگ ن چار جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 3 حلقوں میں کامیاب رہی۔
الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے دوسرے مرحلے کے نتائج کا باضابطہ اعلان کردیا

مزید خبریں
مظفر آباد۔3اگست (اے پی پی):الیکشن کمیشن آزادکشمیر نے دوسرے مرحلے کے نتائج کا باضابطہ اعلان کردیا جس کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے 7 حلقوں میں سے مسلم لیگ ن چار جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی 3 حلقوں میں کامیاب رہی۔دو حلقوں میں پولنگ (کل) منگل کو ہوگی۔پیر کوچیف الیکشن کمشنر کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل نے پریس کانفرنس کے دوران مظفرآباد ڈویژن کے 7 انتخابی حلقوں کے حتمی نتائج کا اعلان کیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق ایل اے 25 نیلم 1 سے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر19,201 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار میاں عبد الوحید13,826 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر رہے۔ایل اے 26 نیلم 2 سے میاں عبد الوحید 16,524 ووٹ حاصل کرکے کا میاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہ غلام قادر14,501 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 29 مظفرآباد 3 شہر سے پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار مختار احمد عباسی 20,045 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار بیرسٹر افتخار گیلانی 16,507 ووٹ حاصل کرکے رنر اپ رہے۔ایل اے 30 مظفرآباد 4 جہلم ویلی سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر 17,895 ووٹ حاصل کرکے فاتح قرارپائے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار مبشر منیر اعوان12,323 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔ ایل اے 31 مظفرآباد 5 کھاوڑہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ثاقب مجید راجہ32,511 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ قائمقام صدر و سپیکر چوہدری لطیف اکبر 23,957 ووٹ حاصل کر کے درسرے نمبر پر رہے۔ایل اے 32 مظفرآباد 6 چکار سے مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ محمد فاروق حیدر خان 21,613 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ اشفاق ظفر 19,274 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 33 مظفرآباد 7 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار دیوان علی خان چغتائی 26,357 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری محمد رشید 21,841 ووٹ حاصل کرکے ان کے قریب ترین حریف رہے۔







