"چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے بہادر شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ان عظیم سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے۔”
دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف پولیس فورس کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں، سینیٹر روبینہ خالد

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اگست (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے یومِ شہدائے پولیس پر قوم کے بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ شہدائے پولیس پر وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں ۔
منگل کو جاری پیغام میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پولیس کے شہد انے اپنے خون سے امن، قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کی روشن تاریخ رقم کی ہے ۔قوم اپنے پولیس شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف پولیس فورس کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔شہدائے پولیس کے اہلِ خانہ ہمارے احترام، دعاؤں اور بھرپور یکجہتی کے مستحق ہیں۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی نےکہا کہ پاکستان کے امن و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہر پولیس شہید کو سلام پیش کرتے ہیں۔یومِ شہدا ء پولیس ہمیں وطن کی حفاظت کے لیے دی گئی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ۔اللہ تعالیٰ تمام شہدا ء پولیس کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔








