ظفر اقبال ریسکیو 1122 ضلع ساہیوال نے ماہ جولائی 2026 کے دوران ہنگامی امدادی خدمات کی فراہمی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں شہریوں کو بروقت، معیاری اور بلاامتیاز ایمرجنسی سروسز فراہم کیں۔ ماہانہ رپورٹ کے مطابق کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 43,946 فون کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 9,518 حقیقی ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس فراہم کیا گیا۔
چیچہ وطنی،ریسکیو 1122 ساہیوال نے ماہ جولائی کے دوران 9,518 ایمرجنسیز پر بروقت رسپانس فراہم کیا،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

مزید خبریں
چیچہ وطنی۔ 04 اگست (اے پی پی):ظفر اقبال ریسکیو 1122 ضلع ساہیوال نے ماہ جولائی 2026 کے دوران ہنگامی امدادی خدمات کی فراہمی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہزاروں شہریوں کو بروقت، معیاری اور بلاامتیاز ایمرجنسی سروسز فراہم کیں۔ ماہانہ رپورٹ کے مطابق کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 43,946 فون کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 9,518 حقیقی ایمرجنسی کالز پر فوری رسپانس فراہم کیا گیا۔
اس عرصہ کے دوران ریسکیو 1122 ساہیوال نے 1,198 روڈ ٹریفک حادثات، 7,265 میڈیکل ایمرجنسیز، 74 آتشزدگی کے واقعات، 171 کرائم ایمرجنسیز، 11 ڈوبنے کے واقعات، 10 عمارت گرنے کے واقعات جبکہ 789 مختلف ریسکیو آپریشنز پر کامیابی سے کارروائی کرتے ہوئے متاثرین کو بروقت امداد فراہم کی۔ماہ جولائی کے دوران مجموعی طور پر 9,535 متاثرین کو ریسکیو کیا گیا، جن میں 5,553 افراد کو جائے وقوعہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، 3,764 مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 218 افراد موقع پر جاں بحق پائے گئے۔
ضلع بھر میں اوسط یومیہ 307 ایمرجنسیز پر رسپانس کیا گیا جبکہ مجموعی اوسط رسپانس ٹائم 8.65 منٹ اور آگ لگنے کے واقعات میں اوسط رسپانس ٹائم 7.02 منٹ ریکارڈ کیا گیا۔ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے بھی مثر کردار ادا کرتے ہوئے 5,883 ایمرجنسیز پر رسپانس کیا اور 5,997 متاثرین کو بروقت طبی امداد فراہم کی۔ ان میں 4,752 ایمرجنسیز میں صرف موٹر بائیک ایمبولینس کے ذریعے جبکہ 1,131 ایمرجنسیز میں موٹر بائیک اور ایمبولینس کے مشترکہ رسپانس کے ذریعے امدادی کارروائیاں انجام دی گئیں۔ موٹر بائیک ایمبولینس کا اوسط رسپانس ٹائم 4.56 منٹ رہا، جو شہری علاقوں میں فوری طبی امداد کی فراہمی کا واضح ثبوت ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، فرض شناسی اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کو بروقت اور معیاری امداد فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مون سون کے موسم میں احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نشیبی علاقوں، برساتی نالوں اور تیز بہا ؤ والے پانی میں داخل ہونے سے اجتناب کریں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی ہوئی تاروں سے محفوظ فاصلہ رکھیں، بچوں کو بارش کے پانی، نہروں اور تالابوں کے قریب ہرگز اکیلا نہ چھوڑیں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت امدادی کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔







