شیخوپورہ،ناقص اشیائے خوردونوش تلف، جرمانے

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن غلام صابر کی زیرِ نگرانی عوام کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں متحرک رہیں

شیخوپورہ۔ 04 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن غلام صابر کی زیرِ نگرانی عوام کو معیاری، محفوظ اور صحت بخش خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلع بھر میں متحرک رہیں۔ خصوصی مہم کے دوران خوراک سے وابستہ 123 کاروباری مراکز کا معائنہ کیا گیا، جبکہ حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، ناقص صفائی اور فوڈ سیفٹی قوانین کی عدم پاسداری پر مختلف فوڈ بزنس آپریٹرز کو مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔

کارروائی کے دوران معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں میں 39 ہزار 890 لیٹر دودھ کی جانچ کی گئی، 2 عدد (نان فوڈ گریڈ) اور 1 کلوگرام چائنہ نمک سمیت زائدالمیعاد، غیر معیاری اور ممنوعہ اشیائے خورد و نوش، جن میں مختلف بیکری آئٹمز بھی شامل تھیں، موقع پر تلف کر دی گئیں۔ خوراک کے معیار کی جانچ کے لیے مختلف اشیاء کے نمونے حاصل کرکے تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے 2 فوڈ پوائنٹ کو سیل کیا گیا جبکہ متعدد فوڈ پوائنٹس کو بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور کا کہنا ہے کہ عوام کو معیاری، محفوظ اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔