خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان نے بدھ کو بونیر میں ڈگر تحصیل چوک بیوٹیفکیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا
خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی نے بونیر میں ڈگر تحصیل چوک بیوٹیفکیشن منصوبے کا افتتاح کیا

مزید خبریں
پشاور۔ 05 اگست (اے پی پی):خیبرپختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان نے بدھ کو بونیر میں ڈگر تحصیل چوک بیوٹیفکیشن منصوبے کا افتتاح کر دیا۔محکمہ آ بپاشی خیبرپختونخوا تر جمان کے مطابق اس موقع پر صوبائی وزیر آبپاشی ریاض خان نے کہا کہ ڈگر تحصیل چوک کی بیوٹیفکیشن سے علاقے کی خوبصورتی اور شہری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف، خوبصورت اور جدید شہری ماحول کی فراہمی موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں ترقیاتی منصوبے بروقت اور معیاری انداز میں مکمل کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہری انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی سہولیات میں اضافہ حکومت کی گڈ گورننس پالیسی کا اہم حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کی مستقل دیکھ بھال اور صفائی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ بونیر میں عوامی فلاح اور ترقی کے مزید منصوبے بھی جلد شروع کیے جائیں گے۔








