سینیٹر و اقلیتی پارلیمنٹرین کاکس کے چیئرمین دنیش کمار نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن انسانی حقوق کے تحفظ، انصاف کے قیام اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
سینیٹر و اقلیتی پارلیمنٹرین کاکس کے چیئرمین دنیش کمار کا یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر اظہار یکجہتی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 05 اگست (اے پی پی):سینیٹر و اقلیتی پارلیمنٹرین کاکس کے چیئرمین دنیش کمار نے یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن انسانی حقوق کے تحفظ، انصاف کے قیام اور تنازعات کے پرامن حل کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔
بدھ کو یہاں جاری اپنے بیان میں دنیش کمار نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن اور استحکام صرف مذاکرات، انسانی وقار کے احترام اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازعات کے حل کے لیے پرامن کوششیں ضروری ہیں۔








