آر پی او اور سی پی او فیصل آباد نے یاد گار شہدا پر سلامی،یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی
آر پی او اور سی پی او فیصل آباد کی یاد گار شہدا پر سلامی،یادگار شہداپر پھول چڑھائے اور شہداکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی

مزید خبریں
فیصل آباد۔ 05 اگست (اے پی پی):آر پی او اور سی پی او فیصل آباد نے یاد گار شہدا پر سلامی،یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
ترجمان ریجنل پولیس محمد شہباز نے بتایا کہ آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او تنویر حسین کی پولیس لائنز میں یاد گار شہدا پر سلامی پیش کی ۔ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر مدثر رشید اور دیگر افسران و ملازمین نے بھی شرکت کی۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا اور سی پی او فیصل آباد نے پولیس گارڈ کے ہمراہ سلامی دی، یادگار شہدا پر پھول چڑھائے گئے اور شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
شہدا پولیس کے درجات کی بلندی کے لیے جامع مسجد پولیس لائنز میں فاتحہ خوانی بھی کروائی گئی۔ آر پی او نے اس موقع پر کہا کہ شہدا پولیس ہمارا فخر ہیں۔جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ریجن فیصل آباد کے شہدا نے شہریوں کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔شہدا پولیس کا قرض کسی صورت اتارا نہیں جا سکتا جنہوں نے ہمارے آج کو محفوظ بنانے کے لیے اپنا کل قربان کیا۔







