سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں
بھارت کے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں،سپیکر سندھ اسمبلی

مزید خبریں
کراچی۔ 05 اگست (اے پی پی):سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق یومِ استحصالِ کشمیر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ سات برس سے محاصرے، پابندیوں اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
سید اویس قادر شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حقِ خودارادیت دلانے کے لیے موثر کردار ادا کرے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا، خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل ہے۔سپیکر سندھ اسمبلی نے مزید کہا کہ یومِ استحصالِ کشمیر اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔







