نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اردن کے دارالحکومت عمان میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر صومالیہ کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون عبدالسلام عبدی علی سے ملاقات کی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی عمان میں صومالیہ کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون سے ملاقات، کثیرالجہتی فورمز پر تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا

مزید خبریں
عمان۔5اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اردن کے دارالحکومت عمان میں مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر صومالیہ کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون عبدالسلام عبدی علی سے ملاقات کی۔
بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے پاکستان اور صومالیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی، تعلیمی اور استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں نے کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ اور باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے علاقائی صورتحال بالخصوص مشرق وسطیٰ کے تازہ ترین حالات اور مشرقی بیت المقدس میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔







