کشمیر پاکستان کی شہِ رگ ہے جو ضرور آزاد ہوگا ، اس کے غیور عوام کی لازوال قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایوانِ اوقاف سے جی پی او چوک لاہور تک منعقدہ عظیم الشان کشمیر سالیڈیرٹی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا
کشمیر پاکستان کی شہِ رگ ہے ضرور آزاد ہوگا ، اس کے غیور عوام کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ڈاکٹر احسان بھٹہ

مزید خبریں
لاہور۔5اگست (اے پی پی):کشمیر پاکستان کی شہِ رگ ہے جو ضرور آزاد ہوگا ، اس کے غیور عوام کی لازوال قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ایوانِ اوقاف سے جی پی او چوک لاہور تک منعقدہ عظیم الشان کشمیر سالیڈیرٹی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان محکمہ اوقاف کےمطابق واک میں علمائے کرام، مشائخ عظام، اوقاف افسران، ملازمین، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کا بھارتی یکطرفہ اور غیرقانونی اقدام اقوامِ متحدہ کی قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جسے کشمیری عوام نے اپنے غیرمتزلزل عزم اور لازوال قربانیوں سے مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی اپنی اصولی، اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت ہر سطح پر جاری رکھے گا اور وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ جموں و کشمیر آزادی کی نعمت سے سرفراز ہوگا۔ انہوں نے آزادی کشمیر کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول اور ملکی سرحدوں پر دفاعِ وطن کے مقدس فریضے کی انجام دہی میں مصروف پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی بے مثال شجاعت، پیشہ ورانہ مہارت اور لازوال قربانیوں کو زبردست سلام پیش کیا۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ سرکاری ملازمین قومی خدمت، دیانتداری، شفافیت، فرض شناسی اور انتھک محنت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ پاکستان مزید مضبوط، خوشحال اور مستحکم ہو اور مظلوم کشمیری عوام کی ہر سطح پر موثر آواز بن کر ان کے جائز حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو تقویت دیتا رہے۔
واک کے اختتام پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی جلد آزادی، شہدا ئےکشمیر کے بلند درجات، پاک افواج کی سلامتی و کامیابی، وطنِ عزیز پاکستان کے استحکام، ترقی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی۔








