چیچہ وطنی،یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی ایک دردناک یادگار ہے،ڈپٹی کمشنر

"ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی دردناک یادگار ہے اور اس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرانا ہے۔”

چیچہ وطنی۔ 06 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنرسمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ یومِ استحصالِ کشمیر کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی ایک دردناک یادگار ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کرانا ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ساہیوال آرٹس کونسل کے زیرِ اہتمام یومِ استحصالِ کشمیر کی مناسبت سے بھارتی افواج کے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مبنی تصویری نمائش کے افتتاح کے موقع پر کیا۔ ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ فاروق نے نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد آویزاں تصاویر کا تفصیلی جائزہ لیا جن میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم، انسانی حقوق کی پامالی اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور قربانیوں کو مثر انداز میں اجاگر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور حقِ خودارادیت کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی تقریبات نوجوان نسل کو مسئلہ کشمیر کی تاریخی، قانونی اور انسانی پہلوں سے آگاہ کرنے اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی اور ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل طارق اسماعیل خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی کثیر تعداد موجود تھی جنہوں نے تصویری نمائش کا جائزہ لیا اور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی

مزید خبریں