آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026، مفتی عبد الرحیم کا نوجوانوں کو قومی ذمہ داریوں کا پیغام

آئی ایس پی آر سمر انٹرن شپ پروگرام 2026، مفتی عبد الرحیم کا نوجوانوں کو قومی ذمہ داریوں کا پیغام

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبد الرحیم نے آئی ایس پی آر کے زیرِاہتمام سمر انٹرن شپ پروگرام 2026 کے تحت خصوصی نشست میں شرکت کی اور پاکستان بھر کے 21 سٹیشنز سے شریک 6,150 سے زائد طلبہ و طالبات سے خطاب کیا۔

مفتی عبد الرحیم نے نظریۂ پاکستان، ریاست کی اہمیت، فتنہ الخوارج اور قومی سلامتی پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔

چانسلر الغزالی یونیورسٹی مفتی عبد الرحیم نے کہا کہ پاکستان اللہ کی عظیم نعمت اور امانت ہے جس سے محبت، حفاظت اور ترقی ہر شہری کی دینی و قومی ذمہ داری ہے،امن، انصاف، عوام کے جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ ریاست اور حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔نشست کے دوران مفتی عبد الرحیم نے فتنہ الخوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو عظیم دینی و قومی فریضہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج مسلمانوں کو نشانہ بناتے ہیں جبکہ اسلام امن، بے گناہ جانوں کے تحفظ اور فساد کے خاتمے کی تعلیم دیتا ہے۔چانسلر الغزالی یونیورسٹی نے غزوۂ اُحد میں حضرت اُمِّ عمارہؓ کی جرأت و قربانی کو خواتین کے معاشرے اور قومی سلامتی میں مؤثر کردار کی عملی مثال قرار دیا۔