سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا رابطہ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔7اگست (اے پی پی):سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے ٹیلی فون پر مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا فرانسیسی صدر نے سعودی ولی عہد سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔ان کوششوں کا مقصد خطے میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانا، فریڈم آف نیویگیشن اور سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی کا جائزہ لیا۔ دوطرفہ تعلقات، دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ تعاون کے شعبوں اور انہیں مزید وسعت دینے کے طریقوں پر بھی بات کی۔








