قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی بھرپور ستائش کی ہے۔ وزیر داخلہ نے اعظم ورسک اور دیر کے علاقوں میں 10 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں۔ انہوں نے خوارجیوں کے خلاف برسرِپیکار قوم کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔








