شام،مسافر بس میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے2 افراد جاں بحق، 14 زخمی

شام،مسافر بس میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے2 افراد جاں بحق، 14 زخمی

دمشق۔7اگست (اے پی پی):شام کے دارالحکومت دمشق میں مسافر بس میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ شنہوا نے شامی خبر رساں ادارے (سانا )کے حوالے سے بتایا کہ یہ دھماکہ گزشتہ شام نواحی شہر جرمانا میں پیش آیا۔ شامی وزارتِ صحت نے دھماکے کے بعد تمام متعلقہ ہسپتالوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ،ایمبولینس سروس اور طبی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے جرمانا کے مرکزی علاقے میں دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ شامی سول ڈیفنس نے ملبہ مکمل طور پر ہٹانے کے بعد دھماکے سے متاثرہ سڑک کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا۔ شام کے وزیرِ ہنگامی امور و آفات رائد الصالح نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ متعلقہ ادارے واقعے سے نمٹنے اور امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔