اٹلی کا تمام بڑے شہروں کے لیے شدید گرمی کا اعلیٰ ترین الرٹ جاری

اٹلی کا تمام بڑے شہروں کے لیے شدید گرمی کا اعلیٰ ترین الرٹ جاری

روم ۔7اگست (اے پی پی):اٹلی کی حکومت نے ملک کے تمام بڑے شہروں کے لیے شدید گرمی کا اعلیٰ ترین الرٹ ”ریڈ الرٹ” جاری کر دیا ہے۔

العربیہ کے مطابق وزارتِ صحت کے زیرِ نگرانی 27 بڑے شہروں میں یہ انتباہ نافذ کیا گیا ہے، جہاں درجۂ حرارت مسلسل 35 ڈگری سیلسیس سے تجاوز کر رہا ہے۔روم کی حکومت نے اس وقت ریڈ الرٹ جاری کیا جب شدید گرمی کے ساتھ نمی کی بلند سطح بھی شامل ہو گئی۔

اس کا مطلب ہے کہ صحت کے لیے بڑے خطرات صرف بزرگ افراد تک محدود نہیں بلکہ صحت مند افراد اور جسمانی سرگرمیاں کرنے والے لوگ بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔