برطانوی دارالحکومت لندن نے 2029ء میں ہونے والی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے ورلڈ ایتھلیٹکس کو اپنی حتمی دستاویزات باضابطہ طور پر جمع کروا دی ہیں۔
لندن نے 2029ء کی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرا دی
لندن۔7اگست (اے پی پی):برطانوی دارالحکومت لندن نے 2029ء میں ہونے والی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی میزبانی کے لیے ورلڈ ایتھلیٹکس کو اپنی حتمی دستاویزات باضابطہ طور پر جمع کروا دی ہیں۔ بی بی سی کے مطابق یہ اقدام انگلینڈ ایتھلیٹکس، لندن میراتھن ایونٹس اور گریٹ رن کمپنی پر مشتمل مشترکہ ادارے ایتھلیٹک وینچرز کی جانب سے اٹھایا گیا ہے، جس میں 2012ء کے اولمپکس کے لیے تعمیر کردہ لندن سٹیڈیم کو بنیادی ہوسٹ وینیو کے طور پر تجاویز میں شامل کیا گیا ہے۔
ستمبر میں اس اہم مقابلے کی میزبانی کے لیے حتمی شہر کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ابتدائی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق اس ایونٹ کے انعقاد سے ملکی معیشت کو 400 ملین پاؤنڈز کا معاشی و سماجی فائدہ پہنچے گا جس کی برطانیہ کی حکومت، برطانوی کلچر سیکرٹری اور لندن سٹیڈیم میں کھیلنے والے فٹ بال کلب ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے بھی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ لندن اس سے قبل 2017ء میں بھی اس عالمی چیمپئن شپ کی کامیا ب میزبانی کر چکا ہے۔








