قومی احتساب بیورو کی کنگڈم ویلی ودیگر کے خلاف دھوکہ دہی کے ذریعے رقم ہتھیانے اور خرد برد کے الزامات کی تحقیقات شروع
قومی احتساب بیورو کی کنگڈم ویلی ودیگر کے خلاف دھوکہ دہی کے ذریعے رقم ہتھیانے اور خرد برد کے الزامات کی تحقیقات شروع

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):قومی احتساب بیورو نے کنگڈم ویلی پرائیویٹ لمیٹڈ ودیگر کے خلاف عوام کو دھوکہ دہی کے ذریعے رقم ہتھیانے اور خرد برد کے الزامات کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ریجنل بیورو اسلام آباد راولپنڈی نے اس منصوبے کے متاثرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر اپنی درخواستیں قومی احتساب بیورو کے پاس جمع کروائیں۔متاثرین سے کہا گیا ہے کہ درخواست کے ساتھ متاثرہ شخص اپنے شناختی کارڈ کی کاپی،حلف نامہ،سرمایہ کاری کا معاہدہ،اصل الاٹمنٹ لیٹر اور ادائیگی رسید منسلک کرے۔