جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا سکیورٹی فورسز کو شاندار خراج تحسین
جنوبی وزیرستان میں کامیاب آپریشنز، وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا سکیورٹی فورسز کو شاندار خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو شاندار خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے ایک بار پھر بھرپور انداز میں اپنے فرائض ادا کیے ہیں اور فتنہ الخوارج کی سرکوبی کے لیے ان کے مستقل مزاجی سے کیے گئے اقدامات لائق تحسین ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پوری قوم دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے اپنے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی مذموم سرگرمیوں کے سہولت کاروں کا پیچھا جاری رکھا جائے گا۔ عبدالعلیم خان نے پاک فوج اور سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور ہمارے بہادر جوانوں کا حامی و ناصر ہو۔







