سبز ہلالی پرچم ایک قوم کی ایک پہچان،ننھے پاکستانیوں کا وطن سے عہد وفا
سبز ہلالی پرچم ایک قوم کی ایک پہچان،ننھے پاکستانیوں کا وطن سے عہد وفا

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):جشن آزادی کی آمد پربچوں کا جوش وخروش دیدنی ہے اوروہ بھی وطن سے والہانہ محبت کا بھرپوراظہارکررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے حوالے سے بچوں نے اپنے خصوصی آگہی پیغام میں کہا ہے کہ سبزہلالی پرچم ہم سب پررنگ، نسل، لباس اورعلاقے کی تفریق کئے بغیر یکساں سایہ کرتا ہے،ہمارے رنگ توالگ الگ ہیں لیکن ہمارا پرچم ایک ہے، ننھے بچوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے لہجے مختلف ہیں لیکن ہماری دھڑکن ایک ہے،یہ پاک زمین ایک تسبیح ہے اور ہم سب اس کے دانے ہیں، ہر ننھا خواب مضبوط، خوشحال پاکستان کی امید جگاتا ہے، کیونکہ آج کے بچے ہی کل کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں،یہ معصوم آوازیں ایسے پاکستان کا عہد ہیں جہاں وطن سے لازوال محبت، دیانت اور ذمہ داری ہرشہری کی پہچان بنے۔








