وفاقی وزیر ریلوے کا خیبرپختونخوا میں 10 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
وفاقی وزیر ریلوے کا خیبرپختونخوا میں 10 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے خیبرپختونخوا میں 10 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک فورسز کے آپریشنز جاری رہیں گے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے شب و روز مصروفِ عمل ہیں اور پوری قوم اپنے جوانوں کی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فتنہ الخوارج اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پوری قوت سے جاری رہیں گی۔








