محکمہ جنگلی حیات کی کارروائیاں، جنگلی طوطوں، تیتر اور بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ و تجارت پر 13 ملزمان گرفتار

محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے کریک ڈائون کرتے ہوئے جنگلی طوطوں، تیتر اور بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ و تجارت پر13 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے مختلف پرندے برآمد کئے۔

لاہور۔7اگست (اے پی پی):محکمہ جنگلات و جنگلی حیات نے کریک ڈائون کرتے ہوئے جنگلی طوطوں، تیتر اور بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ و تجارت پر13 ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضہ سے مختلف پرندے برآمد کئے۔ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرضلع بہاولنگر عروج ظہیر نے مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران طوطوں ، تیترز اور بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ ،قبضہ اور تجارت پر 10ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 16جنگلی طوطے ،2را طوطے ،6کالے تیتر ،5بھورے تیتر ،2برساتی بٹیر اور 3جال برآمد کرکے ایک کیس کمپائونڈ کرکے مبلغ 50ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کرکے کیس نمٹادیا۔ایک ملزم کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جبکہ بقیہ 8کیخلاف وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی چارہ جوئی شروع کردی۔اسی طرح کی ایک اور کامیاب کارروائی کے نتیجے میں اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرضلع سرگودھا مقدس گلزار نے کالے تیترز کی غیرقانونی تجارت پر ایک ملزم گرفتار کرکے اسے ایک لاکھ 25ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا اور کیس نمٹادیا۔دیگر مختلف کارروائیوں کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجرضلع میانوالی عبداللہ بلال نے بٹیر کی غیرقانونی نیٹنگ کی پاداش میں2 ملزم گرفتار کئے ،10نیٹنگ گیئرز برآمد کئے اور 3کیس کمپائونڈ کرکے ان میں ایک لاکھ60ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا جبکہ بقیہ کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کردی گئی ہے۔