وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد دی ہے
وزیراعظم کی مدبرانہ قیادت میں برادر اسلامی ممالک کے ساتھ سٹریٹجک تعاون کو نئی جہت ملی، محمد حنیف عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے کہا کہ یہ تاریخی مشترکہ دفاعی معاہدہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری اور مؤثر خارجہ پالیسی کا ایک اور شاندار سنگِ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان نے برادر اسلامی ممالک کے ساتھ دفاعی و سٹریٹجک تعاون کو ایک نئی جہت عطا کی ہے۔ محمد حنیف عباسی نے اس معاہدے کو امتِ مسلمہ کے اتحاد اور مشترکہ سلامتی کی مضبوط علامت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت پاکستان کے عالمی وقار، دفاعی صلاحیت اور کامیاب سفارتکاری میں ایک نئے باب کا اضافہ ہے۔انہوں نے اس تاریخی کامیابی پر پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان برادر اسلامی ممالک کے ساتھ اتحاد، مشترکہ دفاع، علاقائی امن اور استحکام کے فروغ کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔








