سپیکر سردار ایاز صادق کا رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے

اسلام آباد۔7اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے سید وسیم حسین کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سید وسیم حسین اور ان کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ سید وسیم حسین کی والدہ کا انتقال سید وسیم حسین اور ان کے اہلخانہ کے لئے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے، دکھ کی اس گھڑی میں سید وسیم حسین اور ان کےاہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے لئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمانے کی دعا بھی کی ۔

مزید خبریں